ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت عید الفطر کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

منگل 9 اپریل 2024 15:05

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیر صدارت عید الفطر کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام، ڈی ایچ او بٹگرام، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بٹگرام، تحصیل میونسپل افسران،ریسکیو اور سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع بٹگرام میں ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ، دریا اور ندیوں میں نہانے اور آتش بازی کے استعمال پردفعہ 144 کا نفاذکر تے ہوئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے مختلف محکمہ جا ت کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اپنا سیکیورٹی پلان تیار کر کے عیدگاہ، مساجد، سیاحتی مقامات اور بازاروں میں سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور بازاروں میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران عید کے دنوں میں ضلع کے تمام ہسپتالوں میں 24/7 ایمرجنسی سٹاف کی موجودگی اور ایمرجنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں، ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام اس حوالے سے جامع پلان اور ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیں۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان ترتیب دے کر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تمام ٹی ایم اوز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی مہم کا آغاز کر نے اور عید کے ایام میں صفائی مہم کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کے حوالے سے جاری مہم کو مزید تیز کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کاروائی کر نے کے امور سونپے گئے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا اور عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا کنٹرول روم نمبر: 0997310136 جاری گیا۔\378

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں