گجرات روڈ پر چکیاں پھلروان کے قریب تیز رفتار کار ڈیوانڈر سے ٹکرا گئی ،خاتون جاں بحق ، چار زخمی

ہفتہ 18 اپریل 2020 23:24

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) گجرات روڈ پر چکیاں پھلروان کے قریب تیز رفتار کار ڈیوانڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کار نمبری ایل ای ایف 6849 میانی سے سالم انٹر چینج کی طرف آرہی تھی تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان بنے ہوئے ڈیوانڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 نے پھلروان ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مافیہ بی بی زوجہ محمد اکرم سکنہ ہڈالی خوشاب فوت ہوگئی،کار ڈرائیور عارف،نعمان،انسہ اور کنزہ سکنائے ہڈالی خوشاب کو طبعی امداد دی جارہی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں