بھلوال ،تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، طلاق مانگنے پر بیوی کو قتل کرنا والا گرفتار

پیر 9 نومبر 2020 23:35

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، طلاق مانگنے پر بیوی کو قتل کرنا والا گرفتار، اسلحہ برآمد ایس ایچ او تھانہ میانی عنایت اللہ نے سب انسپکٹر ندیم اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم وسیم عباس ولد یسین قوم ترکھان سکنہ نمطاس تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم نے گذشتہ ماہ طلاق مانگنے پر اپنی بیوی مسماة (ش) کو پسٹل کے فائر کرکے ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا ۔

ایس ایچ او تھانہ میانی اور انکی ٹیم نے جدید وروایتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اوراسکی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل30بور بھی برآمدکرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں