ذ*سرگودھا:بھلوال کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹ گیا،8افراد جاں بحق 13زخمی

ٓنگران وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کو نوٹس لے لیا ، کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب

ہفتہ 8 جولائی 2023 17:00

۴بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2023ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما کے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق، جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھلوال کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹ گیا،آگ میں جھلس کر 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں13 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کامرس کالج کے قریب پیش آیا،وین 21 مسافروں کو لیکر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسافر وین میں گیس لیکج کے باعث آگ لگی۔ جبکہ نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ نگران وزیراعلٰی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں