ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپن شپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر نیوالے عاصم ٹاٹری کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار اسقبال

پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، ، ،،،حکومت ہماری سرپرستی کرے تو ہم ورلڈ ماس ریسلنگ میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں،عاصم ٹاٹری کی گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2023 22:00

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپن شپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر نے والے عاصم ٹاٹری کا اپنے آبائی شہر بھلوال پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر شاندار اسقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ماس ریسلنگ چمپئن شپ ازبکستان کے شہر کھیوا میں منعقد ہوئی پاکستان کے ہونہار کھلاڑی عاصم ٹاٹری نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور سلور میڈل جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا.سلور میڈل جیتنے کے بعد اپنے آبائی شہر بھلوال پہنچنے پر کھلاڑیوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

اس موقع پر ورلڈ ماس ریسلنگ رنر اپ عاصم ٹاٹری نے کہا کہ حکومت ہماری سرپرستی کرے تو ہم ورلڈ ماس ریسلنگ میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھلوال پاور جم کے کوچ حاجی عنصر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم بھلوال کے ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جن کے سپانسر سے عاصم ٹاٹری نے ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور سلور میڈل جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا عاصم ٹاٹری کے والد چوہدری محمد نذیر ٹاٹری کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے نے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔اس موقع پر آصف گجر نے عاصم ٹاٹری۔بھلوال پاور جم اور شہریوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں