حرمت رسولؐ پر سر کٹا دیں گے،گستاخ کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا

علامہ خادم حسین رضوی نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کے قتل کا فتویٰ دے کر ثابت کیا مسلمانوں میں حرمت رسولؐ کی عزت و اہمیت زندہ و جاوید ہے

منگل 28 اگست 2018 17:35

حرمت رسولؐ پر سر کٹا دیں گے،گستاخ کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا
بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) حرمت رسولؐ پر سر کٹا دیں گے رسولؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے کو کسی بھی صورت میںمعاف نہیں کیا جا سکتا قائد اہلسنت علامہ خادم حسین رضوی نے معلون توہین امیز خاکوں کا مقابلہ کروانے والے گستاخ رسولؐ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کے قتل کا فتویٰ دے کریہ ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں میں حرمت رسول کی عزت و اہمیت زندہ و جاوید ہے انشا اللہ بہت جلد یہ گستاخ رسولؐ جہنم واصل ہو کر اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ان خیالات کا اظہار حرمت رسو لؐ ریلی جو کہ تحریک لبیک اور تحریک اہلسنت کے زیر اہتمام برنالہ سے بھمبر تک نکالی گئی، ریلی سماہنی چوک سے ہوتی ہوئی لاری اڈا میلاد چوک سے ہوتی ہوئی میرپور چوک میںجلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

ریلی سے عاشقان رسولؐ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں قرار داد منظور کروا کے اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جو کے لائق تحسین ہے اور امت مسلمہ اسے قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اہل سنت کا ہر شخص عاشق رسولؐ ہے اور حب رسولؐ کیلئے اپنا سر کٹانے کیلئے ہر دم تیار ہے اور حرمت رسول ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں