وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اوورسیز کشمیر ی راہنماراجہ مختار احمد سونی کے بھائیوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت ،شاندار استقبال کیاگیا

اتوار 20 ستمبر 2020 19:50

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھمبر بڑھنگ کے مقام پر اوورسیز کشمیر ی راہنماراجہ مختار احمد سونی کے بھائیوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی,بڑھنگ آمد پرمعزز مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیاگیا,،شادی کی تقریب سے قبل میزبان راجہ مختار احمد سونی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادریاست جموں کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ ریاست بھر میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہی, بھمبر کے قصبہ بڑھنگ کو ماڈل ویلج کا درجہ دے رہے ہیں،واٹر سپلائی سکیم اوربندوبست کا معاملہ بھی جلدطے پا جائے گا،وہ آزاد ریاست میں ہمیشہ ترقی کے خواہاں ہیں،بڑھنگ میں ترقی ہو گی،سکول اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی ہو گی،راجہ مختار احمد سونی کے بھائیوں کی شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے پر نیک خوائشات اور اور ڈھیروں دعائیں قبول کریں. شادی کی تقریب میں چیف جسٹں آزادکشمیرراجہ سعیداکرم خان,ایم این اے چوہدری عابد رضا, سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان,سیکرٹری حکومت راجہ امجد پرویز علی خان,لیفٹیننٹ جنرل حامد اکرم,ممبر کشمیر کونسل نسیم سرفراز,سابق چئیرمین بیت المال پاکستان زمرد خان,وزیراعظم کے کورآڈینیڑملک عابد,کمشنرمیرپور چوہدری محمد رقیب,ڈی سی میرپور راجہ طاہر ممتاز,ڈپٹی کمشنربھمبرراجہ قیصر اورنگزیب خان,ایس پی عابد میر,ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری,ایس پی میرپور عرفان سلیم,،پروفیسر طارق بھٹی,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیرعدنان مختار،ڈپٹی ڈی ای او راجہ طارق پرویز،ڈی ایم ایس ڈاکٹر گوہر ایوب،ایس پی راولاکوٹ چوہدری ذوالقرنین سرفراز,،بریگیڈیئرصاحبان,اعلیٰ پولیس وعسکری قیادت،،ڈی ایس پی چوہدری امین،افسر مال قدیر مغل،تحصیل دار سردار مشتاق,صحافیوں سمیت اعلیٰ عدلیہ،وکلاء،پولیس،عسکری قیادت,اورسیز کشمیریوں نے شرکت کی�

(جاری ہے)

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں