چوہدری انورا لحق سے عیسائی کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 1 جولائی 2023 18:30

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2023ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انورا لحق سے گزشتہ روزعیسائی کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیر اعظم کو اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وفد کے مسائل کو غور سے سٴْنا اور عیسائی کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کا قبرستان اسی جگہ رہے گاجہاں وہ پہلے سے تھا،کرسچین کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں