بھمبر، سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں لاک ڈائون میں نرمی کی جائے، ڈاکٹر انعام الحق چوہدری

منگل 19 مئی 2020 17:28

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و سابق امیدوار اسمبلی بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، سرپرست اعلی انجمن تاجران بھمبر تحریک انصاف سٹی بھمبر کے صدر حاجی چوہدری محمد عبدالله نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن کیا جس سے غریب طبقہ اور چھوٹے تاجروں کی زندگیا ں اجیرن بنا دی گئیں ہیں، فوری طورپر سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں نوٹیفکیشن معطل کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں، مسلم لیگ ن پاکستان میں بڑی پالیسی بننے کی بیان بازی کررہی ہے لیکن آزادکشمیر میں اپنے پٹواریوں کو پالیسی بتانے بھول گئے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ سفید پوش طبقہ اور غریب غرباء ، دیہاڑی دار اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کا احساس کرتے ہوئے امداد دینے کے ساتھ ساتھ لاک ڈائون میں نرمی کی اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروبار کھول دئیے تاکہ غریب غرباء کا چولہا بجھنے نہ پائے۔ انہوں کہا ہے کہ عمران خان کے فلسفہ کی دنیا نے تائید کی کہ کہیں کرونا وائرس سے لوگوں کو بچاتے بچاتے بھوک کی وجہ سے نہ مرجائیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں رمضان المبار ک کے بعد کرپٹ مافیا کے خلاف تحریک شروع کررہے ہیں پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور عوام کے ساتھ ہونے والا استحصال کے خاتمہ تک جاری رہے گا ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں