ضلع کچھی میں بوگس غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف جی ٹی اے کچھی کا ہنگامی اجلاس مورخہ 15جون کو طلب کر لیا گیا

جمعرات 13 جون 2019 20:16

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے صدر منیر احمد رند،نورجان شان رند اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کچھی میں بوگس غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف جی ٹی اے کچھی کا ہنگامی اجلاس مورخہ 15جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ لا لائحہ عمل کیاجائیگا انہوں نے کہا ضلع میں بوگس بھرتیاں کسی صورت قابل قبول نہیں محکمہ ایجوکیشن کو چند کالی بھیڑوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ضلع کے بیروزگار نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیںدے سکتے ضلع کو کرپشن اور بدعنوان کرپٹ آفیسران نے بدنام کرکے رکھ دیا ہے جبکہ حقدار اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوان مایوسی کی عالم میں دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںجن سے زیادتی ہوئی ہے جی ٹی اے کچھی حقداروں کے حقوق کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی انہوں نے بیان میں بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں بوگس بھرتیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے اصل محرکات سامنے لائیں جائیں اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں