سنی لیویزفورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ،ڈاکو گہرکی ندی کے قریبی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ، ایک عدد موٹرسائیکل بر آمد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:08

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سنی لیویزفورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ،ڈاکو گہرکی ندی کے قریبی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ایک عدد موٹرسائیکل بر آمدتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر تحصیل سنی میں قیام امن کیلئے نائب تحصیلدار سنی میر انور جتوئی بمعہ لیویز فورس حسب معمول گشت پر تھے کہ سنی کے علاقے گہرکی ندی کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ انکا آمنا سامنا ہوا اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کی گئی جبکہ ڈاکوقریبی جنگل میں ایک عدد یونیکموٹرسائیکل ماڈل 2017 چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جسے لیویز نے اپنے قبضے میں لے لیابعد ازاں مقامی لیویز نے علاقے کی داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں