بلوچستان میں بہترین تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا عنقریب ہے ،عبدالحئی گولہ

بلوچستان ترقی کی منازل باآسانی طے ،صوبے کی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، رہنما پاکستان تحریک انصاف

جمعرات 12 نومبر 2020 15:01

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) پی ٹی آئی ضلع کچھی کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالحئی گولہ نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف بلوچستان کے کہنہ مشق سیاست دان اور صوبے کے مسائل کا ادراک رکھنے والے قبائلی سردار ہیں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے وہ ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں جس کی مثال شوران جیسے پسماندہ علاقے میں ریذیڈیشنل کا قیام عمل میں لانا ڈھاڈر میں شہید چاکر انٹر کالج سبی میں چاکر یونیورسٹی اور حال ہی میں 39 کالجوں کی اپ گریڈیشن انکی تعلیم دوستی کی واضح ثبوت ہیں انہوں نے کہا ہے ان کے ہوتے ہوئے بلوچستان میں بہترین تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا عنقریب ہے جس سے بلوچستان ترقی کی منازل باآسانی طے کرے گی اور بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں