ڈاکٹر امین مندوخیل کو ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،فارماسسٹ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن

منگل 5 مارچ 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے سینیئر فارماسسٹ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر رفیق مینگل اور ہسپتال کے تمام فارماسسٹس نے ڈاکٹر امین مندوخیل کو ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک تہنیتی بیان میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ موصوف ایک اچھے ریپوٹیشن کے ساتھ ساتھ نہایت قابل انسان دوست اور مخلص آفیسر ہیں۔ آپکی تعیناتی سے بلاشبہ مریضوں کے مسائل میں کمی اور ملازمین کو ریلیف ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں