سابق ادوار میں مختلف سیاسی جماعتیں عوام بے وقوف بناتی رہیں، محمود خان

اسلام،پختون اور دیگر نعرے لگانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا،بونیر سے جماعت اسلامی کی اہم وکٹوں کا تحریک انصاف میں شامل ہونا عمران خان پر اعتماد کا ثبوت ہے،عوام اب جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بونیر میں جلسے سے خطاب مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف ، مریم اورنگزیب، امیر مقام، پیپلز پارٹی کی قیادت پر شدید تنقید

جمعہ 9 جولائی 2021 17:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں گزشتہ 65سالوں سے مختلف سیاسی جماعتیں عوام بے وقوف بناتی رہیں،اسلام ،پختون ،اور دیگر نعرے لگانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا،بونیر سے جماعت اسلامی کے کئی اہم وکٹیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا عمران خان اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا ثبوت ہے،ملاکنڈ دویژن کے عوام اب محض جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے حالیہ انتخابات میں ملاکنڈ کے غیور عوام نے نام نہاد سیاسی جماعتوں کو مسترد کردئے۔

بونیر کا جلسہ ایک ٹریلر ہے ، اب آگے دیکھے کیا ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر پی کے 20میں جوخیلہ گراونڈ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے بانی رہنماء سابق ضلعی کونسلر سردار علی خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور دیگر جماعتوں کے کئی سو افراد نے وزیر اعلیٰ کے موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ آپ نے سوات گراسی گراونڈ میں مدرسے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بیٹھا یے تھے،جس پرآپ کو شرم آنی چاہے،وہاں آپ نے رات کی تاریکی میں ا ن کو 15منٹ تقریر کر کے واپس چلے گئے،بونیر کے بعد بنوں اور ڈی آئی خان آئوں گا اور یہ ثابت کروں گا کہ عمران خان کے ٹائیگرز وہاں آپ کا کیا حشر کریں گے۔

مولانا کے پاس شوباز شریف بھی آئے جہاں انہوں نے خیبر پختونخواہ کو مسلم لیگ ن ٹھیک کرنے کا وعدے کررہے تھے ان کو جواب دیتا ہوں کہ بے شرم آدمی تو نے تو پنجاب کا بیڑا غرق کردیا۔خیبر پختونخواہ میں تو واضح تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔تین سالہ دور اقتدار میں ہم آئے روز ڈیلیور کررہے ہیں۔شوباز شریف نے سوات ملاکنڈ اپریشن میں اٹک کو بند کیا تھا۔

اب کس منہ سے پختونخواہ کو ٹھیک کرنے کا بات کررہا ہے۔جس منہ پر وہ پختونوں کو دہشتگرد اور پنجاب میں نہ آنے کہ اعلانات کررہے تھے،ان کے ساتھ مریم اورنگزیب آئی تھی جہاں گراسی گراونڈ میں عوام اور ان کے کارکن دھوپ میں کھڑے تھے اور مریم اورنگزیب جبہ میں ہماری جیپ لائین کو انجوائی کررہی تھی۔بونیر جلسہ کیلئے میں نے سٹیج پر کسی قسم کا سایہ نہ کرنے کا کہا تھا تاکہ میں ورکروں کیساتھ دھوپ میں بیٹھوں گا،میرا لیڈر عمران خان عوام کے ساتھ رہتا ہے تو میں کیا چیز ہوں میں بھی عوام کے ساتھ رہونگا۔

ملم جبہ سکینڈل کی بات کرنے والے بے شرم لوگ اس میں آکر انجوائی کررہے تھے،امیر مقام کو مخاطب کرتے ہوئے محمو دخان نے کہا کہ انہوں نے شانگلہ تو برباد کیا اب چاہتے تھے کہ میں سوات کے لوگوں پر حکمرانی کروں گا،بے شرم کیا سواتی لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ وہ آپ کو لیڈ کریں گے۔2018الیکشن میں قومی اسمبلی کے نست پر امیر مقام میرے حلقے سے لڑررہے تھے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ جس کا ویڈیو بھی موجود ہے چاہتا تھا کہ یہاں سکرین لگا کر اس ویڈیو کو آپ کے سامنے چلا تے وہ کہتا تھا کہ سوات کے لوگوں میں اتنی غیرت نہیں تھی کہ وہ سینیٹ کا ایک ٹکٹ یہاں دیتے ان کو جواب دیتا ہوں کہ عمران خان نے آج ملاکنڈ کو پورا وزیر اعلیٰ دیا ہے۔

وہ یہ بھی کہتا کہ اگر سوات یا ملاکنڈ سے کوئی وزیر اعلیٰ بن گیا تو میں ان کے قافلے میں شامل ہونگا،یا سیاست چھوڑوں گا،تو ان کو کہتا ہوں کہ بے شرم پی ٹی آئی میں آپ کیلئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ آپ چور اور ڈاکو ہے،مشرف کو اپنا بھائی کہہ کر ان کو لوٹ کر اب ن کیساتھ مل گیا شانگلہ کا بیڑا غرق کر کے اب پختونخواہ کا سوچ رہے ہیں۔جب تک عمران خان اور تحریک انصاف زندہ ہونگے یہ چور اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

عمران خان اور ان کے حکومت کو نالائق اور نااہل کہنے والے تو انڈے کلو اور آلو درجن میں بھیجتے ہیں،اگر خدانخواستہ یہ حکمران بن گیا تو اللہ اللہ خیر ،پھر ہمیں یہاں سے ہجرت کرنا ہوگی،کب تک یہ لوگ بھٹو کے نام پر سیاست کریں گے،اور کب تک یہ لوگ پاکستانی عوام کو دھوکہ دیں گے،یہ لوگ صرف سندھی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں انشاء اللہ 2023الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سندھ سے بھی ان کا صفایا کریں گے۔

اور پورے ملک میں تھریک انصاف کی حکومت ہوگی۔آزاد کشمیر بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔جماعت اسلامی سے جو تھریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے جماعت اسلامی پر بات نہیں کرنا چاہی مگر میں کہوں گا کہ جماعت اسلامی کے ٹانگے میں بھی دو بندے رہ گئے ہیں ایک سیراج الحق اور دوسرا عنایت اللہ،اب مولانا کی جو شامد آگئی ہے شیرانی اور گل نصیب خان یہ بھی ترقی نہیں کرے گا یہ بھی دو بندوں والا ٹانگہ ہوگا۔

ہمیں سلیکٹیڈ اور نالائق کہنے والے سن لیں کہ ہمارے کپتان نے قوام متحدہ میں جو بات کی جو سردار دو جہانؐ ،جہاد اور قرآن کی حوالے سے بات کی تاریخ میں کسی نے نہیں کی ہے ہمیں یہ ملکدیوالیہ ملا تھا ،آج جو گروتھ ہے یہ عمران کی وجہ سے ہے ،اب یہ ملک آگے جائیں گے اور سب سے بڑی بات جو آج میں کھل کے بتانا چاہتا ہوں جو خان صاحب نے کل کی بات کی ہے میں ان کا سلام پیش کرتا ہوں ،ہم اپنے لیڈر کو سپورٹ بھی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے بھی ہیں چوروں کا یہ ٹولہ اور سب جھوٹے سیاستدان انشاء اللہ 2023میں بالکل فارغ ہوجائیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے بونیر کیلئے کڑاکڑ ٹنل ،ماربل سٹی اور گرلز ڈگری کالج سمیت کئی میگا پراجیکٹ کی اعلانات کئے جبکہ کئی اہم منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں