نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے،خالد ڈوگر

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:08

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب یا قوم سے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمنوں کی ایک سوچ ہے جو کہ اب عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے ڈومور کا تقاضا کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہو گا انکی اپنی صفوں میں چھپے ان دہشت گردوں کا کس مذہب سے تعلق ہے نیوزی لینڈ جیسے پر امن ملک میں عالمی دہشت گردوں کا یہ وار پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے نیوزی لینڈ کے اس سانحہ میں پاکستانی ڈاکٹر راشد محمود اور انکے بیٹے کی شہادت سے دہشت گردی کے خلاف ایک لازوال قربانی ہے پاکستان نے ہمیشہ ایسی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور انکے خاتمہ کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو اس سوچ کے خلاف جنگ لڑنا ہو گی جس میں مذہب کی کوئی تمیز نہیں دہشت گردوں کا نشانہ ہمیشہ مسلمان ہی کیوں بنتے ہیں عالم اسلام کو اسکے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا۔

(جاری ہے)

سٹی صدر شاہد نواب خاں۔سردار شاہد ڈوگر، خان خالد خاں اور دیگر لیگی راہنما بھی موجود تھی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں