تبدیلی سرکار کے انتخابات کے موقع پر کئے گئے تمام دعوے یو ٹرن ثابت ہوئے ،چوہدری کامران یوسف گھمن

پیر 20 جنوری 2020 23:15

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) تبدیلی سرکار کے انتخابات کے موقع پر کئے گئے تمام دعوے یو ٹرن ثابت ہوئے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل بورے والا کے صدر ٹکٹ ھولڈر این اے 162چوھدری کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے سہانے خواب دکھائے تھے ان کو آئے روز بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کی نہ رکنے والی تکلیف دی جارہی ہے اور رہی سہی کسر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نکال دی ہے حکمران گھی چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے ایک مخصوص گروپ کو نواز رہی ہے عوام پیسے اپنے ہاتھوں لے کر آٹا ڈھونڈ رہی ہے ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر کے غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر کردیا ہے دوا تو کیاخریدے گا وہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ھے۔

(جاری ہے)

چوہدری کامران یوسف گھمن نے مزید کہا کہ نیب نیازی گھٹ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں جبکہ حکومتی نیب زدگان زلفی بخاری اور دیگر کو کلین چٹ دیدی ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں