اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی میٹرک میں ملتان بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کر نے والی طالبہ نور الہدای کو مبارکباد

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:20

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول کی ہونہار طالبہ نور الہدای کا میٹرک کے امتحانات میں ملتان بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنا ادارے اور شہر کیلئے اعزاز کی بات ہے جس کیلئے ادارے کے پرنسپل،سٹاف اور طالبہ کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل پبلک سکول آفس میں طالبہ نور الہدای کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان نے کہا کہ ڈی پی ایس کی طالبہ نور الہدای شہر کی بیٹی ہے اس نے ملتان بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کر کے سٹی آف ایجوکیشن کے اعزاز کو برقرار رکھا اور ادارے کے پرنسپل اور سٹاف کی کارکردگی پر طلباء و طالبات کے والدین اور شہریوں کے اعتماد کی مہر ثبت کر دی ہے اس موقع پر سینئر صحافی سابق صدر پریس کلب اصغرعلی جاوید کامریڈ،ملک فاروق احمد اعوان نے بورڈ میں پوزیشن ہولڈر طالبہ نورالہدای،پرنسپل صلاح الدین اور خصوصا اسسٹنٹ کمشنررانا اورنگزیب خان کو مبارکباد دی جن کی سرپرستی میں ڈی ایس پی سکول نے شاندار کامیابی حاصل کی اس موقع پر بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ نورالہدای نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں