مریم نواز شریف صاحبہ ملک اور صوبہ کی تعمیر وترقی کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،چاچا محمداسلم

بدھ 6 مارچ 2024 20:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) بزرگ مسلم لیگی رہنما چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چاچا محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر سرپرستی وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ملک اور صوبہ کی تعمیر وترقی کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کولیشن جماعتوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے چاچا محمد اسلم نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پہلے بھی ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپنی سیاست قربان کی تھی اور انشائ اللہ ملک کو موجودہ معاشی بھنور سے نکالنے کے لیے ضرور کامیاب ہونگے اس موقع پر چاچا محمد اسلم نے میاں شہباز شریف کو وزیراعظم اور محترمہ مریم نواز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں