چاغی،ٹڈی دل کا کھیتوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ، محکمہ زراعت توسیعی بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:53

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ٹڈی دل کا ایک بار پھر کھیتوں پر ممکنہ حملے کے خدشات پیدا ہوگئے، جس کے بعد محکمہ زراعت توسیعی بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

زراعت توسیعی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد شاہ کے مطابق ٹڈی دل نوشکی اور خاران سے واپس چاغی پہنچ رہے ہیں جبکہ چاغی، نوشکی اور خاران میں ٹڈی دل نے انڈے بھی دے رکھے تھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زمیندار ٹڈی دل کو دیکھتے ہی برتن بجائیں یا پٹاخے پھاڑیں کیونکہ اس وقت ٹڈی دل کو روکنے کے لیے اسپرے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل گندم اور دیگر فصلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں اسی لیے زمیندار پہلے سے دفاعی انتظامات مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں