چاغی کے علاقے پدگ میں تیز رفتار پک اپ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے

اتوار 14 اکتوبر 2018 22:00

چاغی۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) چاغی کے علاقے پدگ میں تیز رفتار پک اپ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ غیر قانونی طور پر ایران جانے کی خواہشمند تارکین وطن کے گاڑی کو آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جس کی وجہ سے جنید ولد حاجی محمد صفدر اور ثاقب علی ولد اللہ داتا جاں بحق جبکہ ان کے 12 دیگر ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں لیویز فورس نے قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ اضلاع سے ہے جو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں سے بچنے کے لیے دشوار گزار راستوں سے ضلع چاغی کے راستے ایران جانا چاہتے تھے جہاں سے ان کی اگلی منزل یورپ تھی۔ اس سلسلے میں لیویز حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں