چاغی میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت’’ ہر بشر دو شجر‘‘ مہم کا آغاز کردیا گیا

اتوار 18 اگست 2019 17:25

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) چاغی میں وزیر اعظم عمران خان کے پلانٹ فار پاکستان کے تحت ہر بشر دو شجر مہم کا آغاز کردیا گیا.

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان نے سرکٹ ہاؤس دالبندین میں پودے لگاکر کا مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر، ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر غلام قادر جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی ودیگر بھی موجود تھے جنہوں نے باری باری پودے لگاکر مہم میں اپنا حصہ ڈالا. ڈی ایف او عبدالقادر جمالی کے مطابق ہر بشر دو شجر مہم کے تحت گھر گھر پودے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ تمام شہری اپنے گھروں اور دفاتر میں پودے لگاکر پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بنیں. انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے برے اثرات سے مقابلے کے لیے ہر ممکن حد تک درخت لگائیں تاکہ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں