چاغی، تیز بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم

اتوار 12 جنوری 2020 15:50

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) بلوچستان کے علاقے چاغی میں تیز بارشوں اور سیلابی ریلے نے مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا، جہاں ایک طرف تیز بارشوں سے متعدد کچے مکانات منہدم ہوئے وہیں دوسری شاہراہیں ریلوے ٹریک اور کچے راستے بھی بند ہونے سے کئی افراد پھنس گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گزشتہ رات بھر جاری رہنے والی بارشوں سے دالبندین، چاغی، نوکنڈی، تفتان اور گرد و نواح میں متعدد کچے مکانات اور دیوار منہدم ہوئے جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا جہاں لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔

سیلابی ریلوں نے کئی مقامات پر قومی شاہراہ اور پاک ایران ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ریلوے سروس معطل جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں