چاغی،ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ کا دالبندین بازار کا دورہ

جمعہ 19 نومبر 2021 14:52

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے جمعہ کو دالبندین بازار کا دورہ کرکے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک، صفائی اور تجاویزات ہٹانے کے عمل کا معائنہ کیا اس موقع پر دالبندین کے چیف آفسیر میونسپل کمیٹی زین العابدین نے انھیں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے کہا کہ دالبندین بازار میں تجاویزات رکھنے والوں اور صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی تاجر برادری اپنے اپنے دکانوں کے سامنے ڈسبن رکھا کریں اس میں کچرہ ڈالے دالبندین شہر کی خوبصورت کےلیے تاجر برادری عوام الناس ایڈمنسٹریشن اور میونسپل کمیٹی عملہ کے ساتھ دیں اس شہر کو خوبصورت بنائینگے صفائی ہی سے شہر خوبصورت رہیگا صفائی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرینگے یہ جو صفائی سسٹم ہے اسکو کنٹینیو کرنا چاہیئے اس کو رکنا نہیں چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بازار میں تجاویزات کو ختم کریں گے تجاویزات اور سواری لے جانے والے گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام صحیح سمت پہ نہیں جارہے ہیں تمام گاڑی مالکان کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ بس ٹرمینل شفٹ ہو جائیں تاکہ جو ٹریفک کا مسئلہ ہے ہو حل ہوسکے بڑے اور زمیاد گاڑیوں کی بازار آنے میں پابندی ہے بڑے اور زمیاد گاڑی بازار میں نہیں آسکے گے یہ ہم سب کا شہر ہے اسکی بہتری اور اسکی خوبصورتی کےلیے ہم سب کو زمہ داری ادا کرنا ہوگا۔


متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں