چاغی ضلع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

S 50526 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 17 فروری 2020 22:59

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) چاغی ضلع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز دالبندین ڈی ایچ کیو میں وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خاص اعجاز خان سنجرانی نے بچے کو انسداد پولیو کا قطرہ پلا کر مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر اے ڈی سی بادل دشتی، اسسٹنٹ کمشنر انجنیئر عائشہ زہری، ڈاکٹر شہزاد ودیگر محکمہ صحت کے آفیسران بھی موجود تھے محکمہ صحت چاغی کے مطابق چاغی میں 50526 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

17 یو سی سپر وائزر، 51 ایریا انچارج، 228 موبائل ٹیمیں، 17 فکس سینٹر 10 ٹرانزٹ پوائنس پانچ روزہ پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں دالبندین اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے دالبندین کے مختلف علاقوں میں خود جاکر پولیو مہم کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کا کہنا تھا پولیو ایک موذی مرض ہے والدین کو چایئے اس مرض سے بچاو کے لیے اپنی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بچاو کا قطرہ پلائی جائے تاکہ انکے بچے ایک صحت مند زندگی گزار سکیں انکا مزید کہنا تھا پولیو قطرہ پلانے کے لیے کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کیا جائے گا عوام اور بچوں کے والدین پولیو عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہمارا شہر اور ملک پولیو جیسی مرض سے مکمل طور پر پاک ہوں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے مختلف علاقوں مین دن بھر پولیو مہم کا حصہ بنا اور اپنی نگرانی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے یاد رہے پانچ روزہ پولیو مہم ملک بھر کی طرح ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں جاری ہے جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائی جارہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں