چاغی،پکنک پوائنٹس میں داخلے پر پابندی ، ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان

بدھ 29 جولائی 2020 22:02

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ چاغی نے عیدالاضحی کے موقع پر پکنک پوائنٹس میں داخلے پر پابندی جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر سے جاری مراسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ کورونا وائرس کی پھیلا روکنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ضلع چاغی کے تمام پکنک پوائنٹس میں پکنک منانے پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا ڈی پی او چاغی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دنوں میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کا جان لیوا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انھیں گرفتار کیا جائے گا لہذا تمام شہری اس سلسلے میں محتاط رہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں