کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی کی ایس او پیزپر عمل درآمد اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 29 جولائی 2020 22:02

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چاغی، نوشکی، خاران اور واشک اضلاع میں عید کے دنوں میں امن و امان برقرار رکھنے ، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ، ضلعی پولیس افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران کمشنر سعید احمد عمرانی نے رخشان ڈویژن کے مرکزی قصبوں اور دور دراز علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ امن کا قیام یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دیں۔

انہوں نے پولیس اور لیویز فورس کے دائرہ اختیار میں گشت بڑھانے، چیک پوائنٹس پر سخت چوکسی اور سنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عید الاضحی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور نماز عید اور قربانیوں کے لئے ایک مناسب منصوبہ تیار کیا گیا۔ کمشنر سعید احمد عمرانی نے میونسپلٹی اور ٹاون کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عید کے دنوں میں صفائی کو برقرار رکھیں۔

کمشنر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ عہدیداروں سے 2020-21 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون بھی طلب کیے۔ متعلقہ حکام نے اجلاس کو کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ یوم آزادی کی تیاریوں اور اس کی تجویز کردہ تقریبات سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں چاغی کے ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان، خاران کے ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی، نوشکی کے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد رند، واشک کے ڈپٹی کمشنر نثار احمد چلگری اور متعلقہ پولیس حکام نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں