چاغی، کورونا ویکسینیشن اور صحت کے مسائل" کی موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پیر 4 اکتوبر 2021 16:34

چاغی، کورونا ویکسینیشن اور صحت کے مسائل" کی موضوع پر  سیمینار کا انعقاد
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2021ء) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دالبندین میں "آگاہی مہم برائے کورونا ویکسینیشن اور صحت کے مسائل" کی موضوع پر گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول دالبندین کے ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث، تحصیلدار دالبندین اکبر مزارزئی، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر وہاب بلوچ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امان اللہ نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مہلک اثرات اور بروقت ویکسینیشن کے فوائد سمیت بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی تدارک کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس وبا سے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اور بہتر حکمت عملی اپناکر ملک و قوم کو زیادہ نقصان سے بچایا. ان کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار شہری کو کورونا وائرس سے بچا کے لیے ویکسین کے دونوں خوراک لگوائیں اور اپنے خاندان کے دیگر ارکان کی ویکسینیشن بھی یقینی بنائیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں