کوئٹہ تفتان روٹ پر غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کی جائیں، کوچز یونین

منگل 7 دسمبر 2021 21:35

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) آل کوئٹہ تفتان کوچز یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوئٹہ تفتان روٹ پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھایا جائے ، وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کے اعلان پر جلد عملدرآمد کرکے کوئٹہ تفتان روٹ پر بھی سینکڑوں غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ہٹا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار آل کوئٹہ تفتان کوچز یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ تفتان روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ریگستانی علاقہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر جگہ جگہ ریت کے بڑے ٹھیلے موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کا خدشہ ہے این ایچ اے اور دیگر اداروں کی غفلت کی وجہ سے بین الاقوامی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں صوبائی حکومت کی ترقی کے دعوے اپنی جگہ مگر رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اور عوام آج بھی کٹھن زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں قدرتی حادثات کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی زندگیاں موت کے منہ جاتے ہیں مگر آج تک صوبائی حکومت نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ایمرجینسی سینٹرز کا قیام عمل میں نہیں لایا ہے جس طرح کراچی شاہراہ پر جگہ جگہ ایمرجینسی سینٹرز بنائے گئے ہیں حکومت بلوچستان فوری طور پر کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ایمرجینسی سینٹرز کا قیام عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ایمرجینسی کی صورت میں مسافروں کو بروقت طبی امداد دی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے کوئٹہ تفتان روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کے مسائل ابھی تک جوں کے توں ہے کسی نے بھی کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا نہیں کیا ہے انشااللہ ہماری نئی کابینہ بنے کے بعد ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرینگے مختلف چیک پوسٹوں پر ہمارے بسوں اور ڈرائیوروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور ناجائز تنگ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ان مسائل کے حل کیلئے رخشان ڈویژن کے حکام سے جلد ملاقات کرکے ٹرانسپورٹ کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کرینگے اگراس کے بعد بھی یہی روش برقرار رکھا گیا تو پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہر فرد کو گناہ گار تصور کیا جاتا ہے جوکہ باعثِ حیرانگی ہے کوئٹہ تفتان شاہراہ ایک اہم اور انٹرنیشنل شاہراہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس روٹ پر خاص توجہ دے تاکہ مقامی اور غیر مقامی مسافروں کو سفر کرنے میں آسانیاں پیدا ہو۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں