کالجز سطح پر کھیلوں کے سرگرمیوں سے طلباء کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا تعلیم اور کھیل دونوں ضروری ہیں ،پروفیسر نیک محمد بلوچ

منگل 5 مارچ 2024 20:15

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین میں گولڈن ویک اختتام پذیر مہمان خاص ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز پروفیسر نیک محمد بلوچ تھے اس سلسلے میں ڈگری کالج دالبندین کے ہال میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹاف سمیت طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالسلام حیدری نے کی نعمت بلوچ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیشِ کی گولڈن ویک کی تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خاص ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز پروفیسر نیک محمد بلوچ نے کہا کہ کالجز سطح پر کھیلوں کے سرگرمیوں سے طلباء کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا تعلیم اور کھیل دونوں ضروری ہیں بوائز ڈگری کالج دالبندین میں سالانہ گولڈن ویک کا انعقاد اور طلباء کی اس میں دلچسپی نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کا کردار نمایاں ہے جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ علم کے بغیر ناممکن ہے انہوں نے طلباء کی اسٹڈی ٹورر کے لیے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں دالبندین میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس سے یہاں کے طلباء کی علمی استعداد میں اضافہ ہوگا کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد القیوم بڑیچ نے کہا کہ کالج انتظامیہ اور یہاں کے طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت گولڈن ویک منعقد کی جو کہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی اور یہ گذشتہ 15 سالوں سے اب تک کا بہترین گولڈن ویک رہا جس میں کھیلوں کے تمام ایونٹس کے مقابلے ہوئے طلباء کی بھرپور دلچسپی نے ہمارے حوصلے بڑھا دیئے اس میں شک نہیں کہ ٹیلنٹ میں یہاں کے طلباء کسی سے پیچھے ہوں مگر وسائل کی کمی ان کے ٹیلنٹ کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے پروفیسر عبد القیوم بڑیچ نے کامیاب گولڈن ویک کے انعقاد پر منتظمین بشمول آرگنائزنگ کمیٹی کالج کے اسٹاف اور طلباء کے کردار کو بے حد سراہا اور کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں طلباء کا کردار نمایاں رہتا ہے اس لئے طلباء کی علمی دلچسپی شوق و ذوقِ بڑھانے کے غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ بھی ضروری ہے بوائز ڈگری کالج دالبندین نے ہر وقت تعلیم کھیل اور ذہنی صلاحیتوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور علاقے کی بہتر انداز میں ترجمانی کی ہے تعلیم اور کھیل کے سرگرمیوں کو فروغ دینے میں آئیندہ بھی کالج کے اسٹاف اور طلباء اپنا کردار ادا کریں گے آس موقع پر پروفیسر عالم اقبال واب نے بھی خطاب کیا جبکہ موسی ہمدرد نے کالج کے متعلق اپنی نظم پیشِ کی گولڈن ویک میں فٹبال کے علاوہ کرکٹ شوٹنگ بال انڈور گیمز رسہ کشی کرسی دوڑ ایپل ایٹنگ سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلے بھی ہوئے آخر میں مہمان خاص ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز پروفیسر نیک محمد بلوچ پرنسپل پروفیسر عبد القیوم بڑیچ پروفیسر عالم اقبال واب پروفیسر زبیر مینگل پروفیسر مولانا اکرام بلوچ بابو عبدالودود نوتیزئی بابو نوراحمد قمبرزئی محمد اسحاق نوتیزئی عبدالوحید بلوچ ساجد ایاز سمیت دیگر نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں