سٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آ ّف پاکستان چکوال کے اشتراک سے ایگریکلچر فنانسنگ کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 3 جنوری 2019 23:35

سٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آ ّف پاکستان چکوال کے اشتراک سے ایگریکلچر فنانسنگ کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد
چکوال۔ 3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آ ّف پاکستان چکوال کے اشتراک سے چکوال میں بلکسر میں سما ل اینڈ میڈیم انٹرپرائزرز اور ایگریکلچر فنانسنگ بارے آگاہی پروگرام کا انعقاد ایک مقامی ریسٹورینٹ میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹرآف فنانس ڈویلپمنٹ گروپ سٹیٹ بنک آف پاکستان کراچی سید ثمر حسین نے ایس وی پی ریجنل ہیڈ نیشنل بنک آف پاکستان ممتاز رفیع کے ہمراہ ایک آگاہی سیشن کیا ۔اس سیشن میں بنک نمائندگان،صدر چیمبر آف کامرس چکوال غلام مرتضی،ریجنل ہیڈ ایم سی بی بنک لیمیٹیڈاورآصف منیر اعوان کے علاوہ دیگر بنک نمائندگان نے شرکت کی ۔تقریب میں تمام مقامی بنکوںنے اپنی پریزینٹیشن دی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں