ایف بی آر کے ذمہ ری فنڈ کے بھاری کلیمز کے بوجھ میں کمی کا فیصلہ

اتوار 24 جنوری 2016 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) فیڈ رل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے ذمہ ری فنڈ کے بھاری کلیمز کے بوجھ میں کمی کا فیصلہ‘اب ری فنڈ کی رقوم کی بھی حالت میں تین ماہ کے کلیمز کی رقم سے نہیں بڑھیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر تین ماہ کے کلیمز کی رقم 20 ارب روپے کی مساوی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سیلز ٹیکس کے ذمہ واجب الادا ری فنڈ ملک کے کاروباری حلقوں کی ناراضی کا بڑا سبب ہیں انکم ٹیکس کی صورتحال بھی اچھی نہیں ہے۔

کاروباری طبقے سیلز ٹیکس کے ری فنڈز کی عدم ادائیگی کی تسلسل سے شکایت کرتے ہیں۔ حکومت کے ری فنڈ کے اعداد و شمار کی کاروباری حلقوں کی کلیم کردہ رقم میں واضح فرق موجود ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف بی آر کے ری فنڈز کو رفتہ رفتہ تین ماہ کے کلیمز کے رقم کے مساوی لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں