عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر اعتماد اور امید رکھے ہوئے ہیں،بیرسٹرگوہر خان

ہماری فورسز ملک کے دفاع میں ہمہ وقت تیار ہیں جو ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 20 مارچ 2024 15:21

عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر اعتماد اور امید رکھے ہوئے ہیں،بیرسٹرگوہر خان
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج سیاسی بات ہوئی ہے ، انہوں نے بھی کہا ہے کہ ہم عدلیہ پر اعتماد اور امید رکھے ہوئے ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز ملک کے دفاع میں ہمہ وقت تیار ہیں جو ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی کے دور میں افغان حکومت کے ساتھ ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے حکومت کی ناقص فارن پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں۔بیرسٹرگوہر علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کو امیدوار نامزد کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شیر افضل مروت کی نامزدگی کے حوالے سے خط لکھیں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل ہی اکثریتی پارٹی ہے ہم مطالبہ کریں گے ہمیں اپوزیشن دی جائے۔ القادر ٹرسٹ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے،القادر ٹرسٹ میں بچے فری تعلیم حاصل کررہے تھے جہاں ہمیں ڈیڑھ کلومیٹر پیدل جانا پڑا۔ مخصوص نشستوں پر ہمارا متفقہ موقف ہے آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ نشستیں نہیں مل سکتیں، ہم سے نشستیں لے کر کسی اور پارٹی کو نشستیں دی گئیں ۔

رہنماءپاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تین سیاسی جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کیں جس پر انہیں مزید 27 نشستیں دی گئیں۔ہماری چھینی گئی نشستیں ان جماعتوں میں بانٹ دی گئیں ہیں۔افغانستان کے ساتھ معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں افغانستان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے حکومت کی ناقص فارن پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں