چکوال، موٹرسائیکل و گاڑیاں چوری کرنیوالا ایک بڑا گروہ گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 00:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ڈی پی او چکوال کیپٹن-(ر )واحد محمود نے بتایاہے کہ موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کرنے والا ایک بڑا گروہ گرفتار کرلیاگیا ہے جن کے قبضے سے 45موٹرسائیکل، تین رکشے اور پچاس سے زائد موٹرسائیکلوں کے پرزے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ وہ تھانہ سٹی چکوال میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم ملک اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ضمیر حسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایا کہ مذکورہ گروپ لوگوں سے پرس اور موبائل فون بھی چھین لیتا تھا جس کے 21 مقدمات میں مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین رکنی گینگ ضلع اٹک سے وارداتیں کرنے چکوال آیا تھا اور انکے قبضے سی27لاکھ روپے مسروقہ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کی42مقدمات اب تک درج کیے جاچکے ہیں جس میں ملزمان سی7ہزار 347پتنگیں اور 145ڈوریںبھی برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ مارچ کے دوران ابھی تک71مجرمان اشتہاری اور 139 عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں