چکوال ،بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز

پیر 1 اپریل 2024 19:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود نے ایکسین واپڈا کے ساتھ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن,ڈی ایس پی لیگل اور واپڈا کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی ہدایات پر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا کہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ سے بجلی چوری کی شکایت موصول ہونے پر آئیسکو ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملکر فوری طور پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے دوران میٹنگ ہدایات جاری کیں کہ پکار 15 پر بھی اس قسم کی اطلاع ملنے پر فوری ایکشن کیا جائے بجلی چور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں