تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ یاسر سرفراز کی انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی

پیر 16 جولائی 2018 19:02

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی اکیس راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی انتخابی مہم عروج پر،تحریک انصاف اور سردار گروپ کے کارکنوں کی جانب سے بھر پور پذیرائی ،عمران خان کا پیغام لے کر عوام میں جارہے ہیں ،ملک کو چلانے کیلئے پیسے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا انتخابی مہم سے خطاب تفصیلات کے مطابق ملک پر میں عام انتخابات میں چلائی جانے والی انتخابی مہم کی طرح چکوال میں بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کو عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے جبکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی اکیس راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ایک ہی دن میں کئی کئی جلسوں سے خطاب کر کے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کا منشور اور عمران خان کا پیغام لے کر عوام کے درمیان جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد تمام پاکستانیوں کو برابری کی سطح پر تمام سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو چلانے کیلئے جس رقم کی ضرورت ہوتی ہے اس کے پورا نہ ہونے پر بیرون ممالک سے قرضے لئے جاتے ہیں جس سے ہمارا روپیہ مزید کمزور ہوتا جارہا ہے اس کا واحد حل یہ ہے کہ ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس کی رقم وصول کی جائے اور پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس کا مکمل منصوبہ موجود ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جو کہ ضلع چکوال کے تعلیم معیار کو مزید بہتری کی جانب لے کر جانے میں سومند بھی ہوگا اور ساتھ ساتھ علاقہ کی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے کھودے،بلوکسر،اٹھوال،سمن آباد،کرن،ڈھوک بودلے شاہ،نیلہ اور شہر چکوال کے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کے دوران کیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں