چکوال، پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے خواجہ بابر سلیم محمود چیف الیکشن کمشنر منتخب

بدھ 26 فروری 2020 17:33

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) چکوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2020/21 کا الیکشن کرانے کیلئے خواجہ بابر سلیم محمود کو چیف الیکشن کمشنر منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں موجود تمام62 ممبران نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر خواجہ بابر سلیم محمود کو منتخب کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے رہنما سی آر شمسی نے خواجہ بابرسلیم محمود سے حلف لیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں