کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے پانچ ہزار قیمتی پودے محکمہ جنگلات چکوال کے حوالے

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) مائن اونرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے پانچ ہزار قیمتی پودے محکمہ جنگلات چکوال کے حوالے کردیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات راشد محمود اور محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او محمد رضوان بشیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مائن اونرز کے صدر ملک غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے یہ پودے محکمہ معدنیات کے توسط سے محکمہ جنگلات کے حوالے کیے ہیں تاکہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ضلع چکوال کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ملک غلام مرتضیٰ نے کہاکہ الحمد اللہ ضلع چکوال میں 23کے قریب سرکاری ڈیم ہیںجبکہ کئی نجی شعبے میں بھی منی ڈیم موجود ہیں اور اب زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ضلع چکوال کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں