کلرکہار، درجنوں افغان مہاجرین کو فیملیوں سمیت سینٹر پہنچا دیا گیا

بدھ 1 نومبر 2023 21:22

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2023ء) بوچھال کلاں اور نواح میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف پولیس کا آپریشن شروع ہو گیا درجنوں افغان مہاجرین کو فیملیوں سمیت سینٹر پہنچا دیا تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف پولیس نے آپریشن شروع کر دیا بوچھال کلاں کے قریب بھٹہ خشت اور زمینوں پر کام کرنے والے افراد کو دھر لیا یہ افغان مہاجرین کسی صورت میں پاکستان سے جانے کو تیار نہیں تھے اب بھی میانی اڈا اب بھی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور دستاویزات موجود ہیں اور وہ کسی صورت میں جانے کو تیار نہیں بلکہ خود کو پاکستانی ہی گردانتے ہیں بوچھال کلاں میں بھی متعدد فیملیز آباد ہیں جن کا جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم پولیس حکام نے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کوشاں ہے

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں