چکوال،خاتون پر منشیات مقدمہ کا جرم ثابت نہ ہو سکا ،باعزت بری

پیر 25 مارچ 2024 22:51

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) خاتون پر منشیات مقدمہ کا جرم ثابت نہ ہو سکا باعزت بری کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چکوال پولیس نے منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ایک مخبر خاص کی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے امینہ بی بی زوجہ سید ظفر ساکن ڈھیری بانڈہ تحصیل لاہور ضلع صوابی کی جامع تلاشی لی جس کے قبضہ سے 1230 گرام چرس برآمد ہو گئی جس کے خلاف منشیات ایکٹ زیر دفعہ 9 سی مقدمہ درج کیا،جسکا ٹرائل کریمنل ماڈل کورٹ کے جج محمد عبدالجبار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیا،دوران ٹرائل پولیس استغاثہ کے مطابق خاتون کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی،ملزمہ کے وکیل سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال ملک اظہر حسین اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمہ کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں