چمن ، غیرملکی باشندوں کی انخلاء کے بارے میں اجلاس

جمعہ 5 اپریل 2024 16:36

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس کی سربراہی میں ڈی آئی سی سی فیز ٹو افغان مہاجرین کی انخلاء اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی سی آفس چمن میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ڈی آئی سی سی کے ممبرز لا انفورسمنٹ ایجنسیز، انٹیلی جنس ایجنسیوں، آئی بی سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو، چمن پرلت ، پاسپورٹ اور دیگر ضروری مسائل اور خاص کر افغان مہاجرین جن کے پاس باقاعدہ کوئی کاغذات نہ ہو یا پی او آر کارڈ ہولڈرز ہو یا اے سی سی افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز ان کے انخلاء کے حوالےسے تفصیلی فیصلے کیے گئے۔ ڈی آئی سی سی اجلاس گورنمنٹ آف بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں منعقد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس نے کہا کہ وہ افغان مہاجرین جن کی پاکستان میں رہنے کیلئے باقاعدہ کوئی عذر، کاغذات یا دستاویزی ثبوت وغیرہ نہ ہو کو اطلاع دی گئی کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام افغان مہاجرین واپس اپنے آبائی ملک افغانستان چلے جائیں اور وہاں جاکر اپنے ملک کی آبادکاری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں افغان مہاجرین کی انخلاء کے حوالےسے جو ہدایات اور احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کو باعزت اور باوقار طریقے سے چلے جائیں اس سلسلے میں ہم انکی ہر طرح سے بھرپور معاونت و سرپرستی کریں گے۔ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت اور وزارت داخلہ کی احکامات کی روشنی ملک کے تمام علاقوں کی طرح سرحدی ضلع چمن میں بھی غیرملکی باشندوں کی انخلاء کےلیے ہم نے اپنی تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں