چارسدہ چیمبرکے انتخابات 22-2021 کے انعقاد کی منظوری

بدھ 11 اگست 2021 16:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2021ء) چارسدہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے الیکشن کمیشن مقرر کرتے ہوئے سال 22-2021  انتخابات کے انعقاد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچارسدہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس صدرڈاکٹراحمدرضا ابراہیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چارسدہ چیمبر کے بانی صدر سکندرخان، سینئرنائب صدر زاہدجان، نائب صدر محمد طاہراسلم خان، ایگزیکٹیو ممبران وقاص خان،صدام خان، خان زیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیمبرکے انتخابات برائے سال 22-2021 کی متفقہ طور پرمنظوری دیتے ہوئے عاطف خان کو الیکشن کمشنر، آصف شاہ اور معیدعلی شاہ بخاری کو ممبران مقررکیا گیا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں