چارسدہ،تین بھائیوں کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ملیشیاء سے گرفتار

جمعہ 2 اگست 2019 18:45

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) عمرزئی میں تین بھائیوں کے قتل کیس میں مرکزی ملزم نادر کوکو لاالمپور سے گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم نادر خان کی گرفتاری انٹرپول اور وزارت داخلہ کے ذریعے ممکن ہوئی، ملزم کو بہت جلدپاکستان منتقل کیا جائے گا۔ تہرے قتل کیس میں نامزد دو ملزمان پیر محمد اور ناصر جمال کو پہلے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے 25رمضان المبارک کو تھانہ عمرزئی کی حدود علی جان کلے میں تین سگے بھائیوں کواپنے حجرے میں قتل کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دیا۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کیس میں نامزد ملزمان پیر محمد اور ناصر جمال کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کیاتھا۔کاروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے کیس کا مرکزی ملزم نادر کو کولاالمپور سے انٹرپول اور وزارت داخلہ کی وساطت سے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کو بہت جلد پاکستان لا کر عوام الناس اور میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں