چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردگرفتار

بدھ 26 اگست 2020 17:50

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پشاور کے نواحی علاقے چارسدہ میں محرم الحرام کے موقع پرشبقدر پولیس نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار بھی شامل ہے، دہشت گردوں نے تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کوتیار کیا تھا، دہشت گرد سرو کلے وشبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد بھتہ خوری اورماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے، 2014 میں اسی گروپ نے پرمجیت سنگھ سے بھتہ مانگا اور انکار پر پرمجیت سنگھ کو قتل کردیا تھا۔چارسدہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے بھتے میں استعمال ہونے والے 3 افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیاگیا ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں