ایسے الیکشن سے بہترہے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیں،اسد قیصر

ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن خود سلیکٹڈ پلس بن گئی، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا،گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2023 22:56

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایسے انتخابات سے بہترہے نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی سے قبل اسد قیصر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسد قیصر کو گلے اور سینے میں معمولی تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن خود سلیکٹڈ پلس بن گئی، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے جب کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں، ایسے انتخابات سے بہترہے نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں۔اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پارٹی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں