حکومت عوام کی فلاح و بہبود ،ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے، چوہدری زاہد اقبال

ملکی معیشت کو پٹڑی پر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف، اور اقوام عالم سے معاملات کی بحالی ملکی معیشت کو سنبھالا دے گی،لیگی رہنما

بدھ 13 جولائی 2022 22:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر صوبائی رہنما سابق ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود ،ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے، ملکی معیشت کو پٹڑی پر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف، اور اقوام عالم سے معاملات کی بحالی ملکی معیشت کو سنبھالا دے گی، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سابق وزیراعظم عمران نیازی کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نااہل، نالائق اور جعلی حکومت نے چار سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا سونامی برپا کر دیا تھا، آئی ایم ایف کے کئے گئے معاہدوں کی بدولت موجودہ حکومت کو انکی شرائط تسلیم کرنا مجبوری بن چکا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اسی معاہدے کا پیش خیمہ ہے، مشکل ترین حالات کے باوجود مسلم لیگ ن کی قیادت حالات کو سنبھالا دینے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحصیل صدر چوہدری امجد ظفر، جنرل سیکرٹری مہر قمر سلطان کاٹھیہ، سابق کونسلر سلطان مصطفائی، چوہدری منیر گریوال، چوہدری زاہد مجید ساہی، شیخ طارق حمید پاشا، شیخ محمد کاشف حمید، رانا کاشف علی، چاچا طاری کے علاوہ لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے 20 امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،2018 میں آر ٹی ایس کا سہارا لے کر مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا لیکن اب ن لیگی لیگی ورکرز اپنے ووٹ پر پہرا دیں گے کسی بھی غیر آئینی اور قانونی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کے ووٹوں سے PP202 میں ن لیگی امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال کامیاب ہوں گے، 17 جولائی کا دن ن لیگ کی فتح کا دن ہو گا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں