ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالا پولیس کانسٹیبل پورے سرکاری اعزازکیساتھ سپرد خاک

جمعرات 21 مارچ 2024 14:31

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس کانسٹیبل محمد عثمان کو پورے سرکاری اعزازکیساتھ چیچہ وطنی کے گاؤں160،نائن ایل میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر ، پولیس افسران، ملازمین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے میت کو سلامی دی،بعد ازاں شہید کانسٹیبل کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،کانسٹیبل محمد عثمان اور کانسٹیبل محمدعابدنے عارف والا موڑ پر ڈاکوؤں کوپکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلے جس پر دونوں نے موٹر سائیکل پر انکا تعاقب کیا ،اس دوران انکی موٹر سائیکل بجلی کے ایک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمدعثمان جاں بحق جبکہ عابد زخمی ہوگیاتھا۔

\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں