ح*بڑھتی ہوئی ادویات کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں،عوامی حلقے

اتوار 6 اکتوبر 2019 19:23

۹ چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء) ؓبڑھتی ہوئی ادویات کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوادی غریب عوام جو پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پہلے ہی علاج کرانا عوام کیلئے مشکل سے مشکل ترین ہوتاجارہا ہے وہاں حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں بڑھانا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے عوامی سماجی حلقے تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے جن میں شکیل احمد،اللہ رکھا ،اسد علی ،وسیم اقبال مغل ،عدنان بھٹی،طالب حسین ،محمد افضل،نور خان ،سمیت دیگر نے میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے دن بدن ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوںنے ہمارے جینا مشکل کردیاہے آئے روز قیمتیں بڑھانے عوام کو مارنے کے مترادف ہے پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہ عوام مہنگے داموںاپنا علاج کراونے پر مجبور ہے دیگر ضروریات زندگی کے اشیاء جوا ٓسمان سے باتیں کررہی ہیں جب لوگوں کے لئے گھر وں کے چولہے جلانا مشکل ہوگیا گھروں کے اخراجات مہنگائی کی وجہ سے بڑھتے جارہے ہیں جس میں علاج و ادویات جو ہر صورت میں لینا مجبوری ہے غریب آدمی جس پر یہ مہنگائی کسی بم سے کم نہ ہے انہوںنے حکومت سے اپنے مطالبے میںکہاہے کہ ادویات کی قیمتوں کو کم کرکے علاج معالجے کو آسان بنایا جائے تاکہ غریب آدمی جو جینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے چاہے اسکو علاج کیلئے اپنا گھر تک کیو نہ بیجنا پڑے وہ جینے کیلئے مکان بیجنا یا قرضہ لینے کے بجائے کم اخرجات میں تندروست ہوسکے اور حکومت کو دعائیں دے

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں