پولیس نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا

پیر 20 دسمبر 2021 16:29

پولیس نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا
چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے کا تفصیلی سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ضلع بھر میں 14چرچیز میں کرسمس ڈے کے29پروگرام منائے جائیں گے،  اس موقع پر700سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،  مکمل مذہبی آزادی فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ، پاکستان کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں۔

ایس ایچ ا وزضلع ہذا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمان کو اس حساس ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی سے بخوبی اور احسن طریقے سے عہدہ براں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

مقام ِپروگرام کے داخلی اور خارجی راستوں کو بذریعہ خاردار تار / برئیرزوغیرہ سے بلاک کیا جائے گااور ایک ہی داخلی راستہ رکھا جائے گا۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ہمارے شہری ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

علماء کرام اور پادری صاحبان امن وامان اور بھائی چارے کی فضاقائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،  اسلام ہمیں روداری کا درس دیتا ہے،  اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک شخص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمرجنسی کی صورت میں 15اور (64-9240063-063)پولیس کنٹرول روم پر فوری اطلاع دیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں