ہیلتھ سیکٹر کی بہتری اور سروسز کے معیار کو مثالی بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہی, رانا محمد سلیم افضل

پیر 22 اپریل 2019 17:56

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کی بہتری اور سروسز کے معیار کو مثالی بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور شعبہ ہیلتھ میں حکومتی ا قدامات سے نمایاں تبدیلی بھی آرہی ہے ۔والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردا ادا کریں۔

انہوں نے ضلعی ہسپتال بہاول نگر میں بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کرسہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس ضمن میں فرائض میں غفلت ،تساہل اور لاپرواہی کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور 22اپریل سے 24 اپریل تک سہ روزہ انسداد پولیو مہم میں محنت اور لگن سے کام کریں۔ انہوں نے ضلعی ہسپتال کے تین گھنٹے تک معائنہ کے دوران ہسپتال کے تمام شعبوں،وارڈز اور یونٹس کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے آوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں سہولت کائونٹرزقائم کیے جائیں اور ہسپتال میں غیر فعال مشینری اور ایکوپمنٹ کو آپریشنل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈسپلن اور صفائی کے معیار کو ہر وقت بہترین اور اعلی ہونا چاہئے۔انسداد پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 15 ہزار946 بچوں کو ویکسین پلوانے کے لیی1295 ٹیمیںکام کررہی ہیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی بہاول نگر ڈاکٹر وسیم،ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام الحق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں