چشتیاں، پولیس نی مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر بچھایا گیا سوئی گیس پائپ قبضہ میں لے لیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:56

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) چشتیاں پولیس نے 4 رہائشی کالونیوں اور 15سے زائد رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر بچھایا گیا ایک کروڑ روپئے سے زائد مالیت کا 4کلومیٹر سے زائد طویل سوئی گیس پائپ زمین سے نکال کر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث سوئی گیس کمپنی کے ٹھیکیدار کے خلاف تھانہ اے ڈویژن چشتیاں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سوئی گیس کمپنی بہاولپور ڈویژن کے سوئی گیس آفیسر شہزاد عمران خان نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میںبتایا کہ سوئی گیس پائپ کی ریکوری تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری طور پر منظورشدہ رہائشی کالونیوں و دیگر علاقوں کے سوئی گیس کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دہندگان کو محکمہ کے مروجہ قوانین و ضابطہ کے مطابق باری آنے پر سوئی گیس کنکشن فراہم کر دئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بچھائے گئے سوئی گیس پائپ کیس کی انکوائری پولیس کے علاوہ ایف آئی اے کے افسران بھی کر رہے ہیں ۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں